جمعرات 6 اگست 2026 - 03:13
محراب پور سندھ؛ اربعین حسینی کے موقع پر نمازِ ظہرین کی باوقار جماعت

حوزہ/امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیتؑ کی جانب سے 20 صفر چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر مرکزی جلوسِ عزاء کے دوران نمازِ ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور سندھ پاکستان میں منعقد ہوئی۔ نماز مولانا نجم الحسن کراروی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیتؑ کی جانب سے 20 صفر چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر مرکزی جلوسِ عزاء کے دوران نمازِ ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور سندھ پاکستان میں منعقد ہوئی۔ نماز مولانا نجم الحسن کراروی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

محراب پور سندھ؛ اربعین حسینی کے موقع پر نمازِ ظہرین کی باوقار جماعت

حضرت زینب سلام اللہ علیہا امام زین العابدینؑ کو یہ بشارت دے رہی ہیں کہ واقعۂ کربلا اور امام حسینؑ کی یاد کو دنیا سے مٹانا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی کچھ مخلص اور وفادار لوگوں کو اس عظیم ذمہ داری کے لیے منتخب کر رکھا ہے۔ وہ امام حسینؑ کی قبرِ مبارک کو مرکزِ ہدایت بنائیں گے، اس کی زیارت اور یاد کو زندہ رکھیں گے اور ہر دور میں اس پیغام کو نسل در نسل منتقل کرتے رہیں گے۔

مؤمنین کی بڑی تعداد نے اس عظیم عبادت میں شرکت کی، جنہوں نے یومِ اربعین چہلم امام حسین کی اس نماز کے ذریعے نہ صرف امام حسینؑ کی یاد تازہ کی بلکہ ان کے مقصدِ قیام کو بھی عملی طور پر فروغ دیا۔

نماز کے بعد مرکزی جلوس اپنے طے شدہ راستے پر پُرسوز انداز میں آگے بڑھتا رہا۔ راستے میں عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور ذکرِ امامِ مظلومؑ جاری رکھے ہوئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha